حکومت طاقت کے استعمال سے باز رہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اپنی جاری جدوجہد کے دوران امن و امان کو ہر صورت میں برقرار رکھیں۔
Webdesk
|
26 Nov 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرے، اور مظاہرین پر فائرنگ نہ کرے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اپنی جاری جدوجہد کے دوران امن و امان کو ہر صورت میں برقرار رکھیں۔
اُنہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو جلد رہا کر دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی پرامن ذرائع سے اپنے مقصد کے لیے پرعزم ہے۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے تحمل کی کال ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سیاسی تنا ئواور مظاہروں کے درمیان آئی ہے۔
Comments
0 comment