حمیرہ اصغر کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

ویب ڈیسک
|
12 Jul 2025
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 سے اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات میں اہم پیشرفت کی ہے۔
حالیہ پیشرفت میں پولیس نے مرنے والی اداکارہ کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کو کھول لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حمیرہ اصغر کے تمام الیکٹرانک آلات کے پاسورڈز ایک ڈائری میں درج تھے، جس کی وجہ سے پولیس کو ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگئی۔ اب ان آلات سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس نے حمیرہ اصغر کے بیوٹیشن کو طلب کیا ہے، جہاں وہ باقاعدگی سے جاتی تھیں۔ اس کے علاوہ، ان کے جم ٹرینرز اور دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ ٹیکسی ڈرائیور کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر اس کیس میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
پولیس نے حمیرہ اصغر کے بینک لین دین کی بھی چھان بین شروع کردی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ ٹرانزیکشن یا دھمکیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔
Comments
0 comment