حسن اور حسین نواز کو بھی عدالت سے ریلیف مل گیا، کرپشن مقدمات میں بری

حسن اور حسین نواز کو بھی عدالت سے ریلیف مل گیا، کرپشن مقدمات میں بری

عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا
حسن اور حسین نواز کو بھی عدالت سے ریلیف مل گیا، کرپشن مقدمات میں بری

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2024

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ آج ہونے والی سماعت میں حسن اور حسین نواز کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی جبکہ اس کیس میں حسن اور حسین نواز پر معاونت و سازش کا الزام ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ انکا کیس ہے کہ ان ریفرنسز میں مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں۔ حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا۔

جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو بری کیا تھا انہی پر نواز شریف کی بریت ہوئی، نیب نے مریم نواز کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی تھی اور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!