عمران ریاض کی یوٹیوب پر واپسی
ویب ڈیسک
|
7 Dec 2023
معروف صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کا ایک بار پھر پروگرام شروع ہوگیا ہے۔
اس بار عمران ریاض خان پروگرام میں اکیلے نہیں بلکہ اُن کے ہمراہ وکیل میاں علی اشفاق بھی نظر آئیں گے۔
اس پروگرام کو کراس ایگزیمینشن کا نام دیا گیا ہے۔
پرومو میں عمران ریاض کی گمشدگی کے دوران پھیلنے والی افواہوں جیسے وہ مر گئے، کوما میں ہیں اور زبان کاٹ دی گئی، زندگی بھر بول نہیں سکیں گے جیسے سوالات پوچھے گئے ہیں۔
پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں علی اشفاق نے عمران ریاض سے سوال پوچھا کہ آپ تیار ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’کچھ بھی نہیں کرسکتا مگر میں تیار ہوں‘۔
Imran Riaz Khan | Cross Examination with Ali | Podcast Promo #1#crossexaminationwithali #mianaliashfaq #imrariazkhan #crossexamination https://t.co/5NIO7Sd6Nz pic.twitter.com/Siwtvr8ZyL
تاہم عمران ریاض اس شو میں ماضی کی طرح گرج دار لہجے سے بولتے دکھائی نہیں دے رہے اور اُن کی زبان میں لکنت بھی ظاہر ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے عمران ریاض لاپتہ ہوگئے تھے اور وہ کئی ماہ کے بعد 25 ستمبر کو واپس گھر پہنچے۔ اُن کی گمشدگی کے دوران مختلف افواہیں بھی پھیلیں تھیں۔
Comments
0 comment