جمادی الاول کا چاند نظر آگیا، رمضان میں 120 روز باقی

جمادی الاول کا چاند نظر آگیا، رمضان میں 120 روز باقی

وزارت مذہبی امور نے اعلامیہ جاری کردیا
جمادی الاول کا چاند نظر آگیا، رمضان میں 120 روز باقی

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2025

ملک بھر میں جمعرات کی شام جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد یکم جمادی الاول جمعہ 24 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، جن کی تصدیق کے بعد چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

وزارتِ مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!