جوئے کی تشہیر پر ایک اور انفلوئنسر گرفتار

ویب ڈیسک
|
4 Sep 2025
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار ایک اور انفلوئنسر کو عدالت میں پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے آن لائن جوئے کی ایپ کی پروموشن کے الزام میں گرفتار ملزم مدثر حسین کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے پندرہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
ملزم نے عدالت میں این سی سی آئی اے کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا جس پر جج نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اگر جسم پر تشدد کے نشان ہیں تو میڈیکل کروانے کی ہدایت ہے۔
اُدھر عدالت نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں بھی 5 روز کی توسیع کردی۔
Comments
0 comment