جے یو آئی اور ن لیگ نے پی ٹی آئی خواتین کی رہائی کی حمایت کردی

جے یو آئی اور ن لیگ نے پی ٹی آئی خواتین کی رہائی کی حمایت کردی

تحریک انصاف کے اراکین کا سینیٹ میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ
جے یو آئی اور ن لیگ نے پی ٹی آئی خواتین کی رہائی کی حمایت کردی

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

تحریک انصاف کے سینیٹرز کا جیلوں میں قید پی ٹی آئی خواتین کی رہائی کے لیے ایوان میں احتجاج نعرے بازی کی جبکہ بانی پی ٹی آئی سمیت جیلوں میں قید خواتین کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے کامران مرتضی پی ٹی آئی کے سینیٹرز کے مطالبے کی حمایت ن لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی پی ٹی آئی خواتین کی رہائی پر زور دیتے ہوئے شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکامی پر چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیرصدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی سینیٹر نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے شدیدی نعرے بازی کی اور جیلوں میں قید خواتین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کئی ماہ سے جیلوں میں قید ہیں ہماری خواتین کو ایک بعد دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا جاتا یے ہم ان کی رہائی کا فوری مطالبہ کرتے ہیں۔

کے پی کے میں ہم نے نوے فیصد سیٹیں حاصل کیں ہماری مخصوص نشستوں کا اعلان نہیں کیا جارہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہماری نشستوں کو چوری کرنا چاہتے ہیں تو یہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔

مسلم لیگ ن کی لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی کی جانب سے اعجاز چوہدری اور شبلی فراز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کے 2018 میں ن لیگ اور ان پی ٹی آئی زیر عتاب ہے الیکشن شفاف نہیں تھے چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 8فروری کو قوم نے بانی پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کیا بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو فوری رہا کیا جائے سترہ سیٹوں والے حکومت کررہے ہیں تو اعتماد کا خسارہ ختم نہیں ہوگا.

پی ٹی آئی سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام انصاف قائم کیے بنا سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آسکتا جیلوں میں قید بے گناہ خواتین مظلوم لوگوں کو رہا کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!