کچے کو ڈاکوؤں کو اسلحہ اسمگل کرنے پر پولیس افسران و اہلکار گرفتار

کچے کو ڈاکوؤں کو اسلحہ اسمگل کرنے پر پولیس افسران و اہلکار گرفتار

وزیر اعلی سندھ کے مشیر کی پروٹوکول گاڑی میں اسلحہ فراہم کیا جارہا تھا
کچے کو ڈاکوؤں کو اسلحہ اسمگل کرنے پر پولیس افسران و اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2024

سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کو پولیس کی سرپرستی میں اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ کچے کے ڈاکوؤں کو پولیس کی سرپرستی میں جدید اسلحہ فراہم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 پولیس افسران سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیکب آباد پولیس نے بلوچستان سے صوبہ سندھ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع شکارپور کے3 پولیس افسران اور چار بین الصوبائی اسمگلروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس موبائل سے برآمد ہونے والے جدید اسلحے میں جی تھری اور ایس ایم جی، ڈھائی ہزار کے قریب راؤنڈز شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو پہنچایا جانا تھا، واردات میں ملوث پولیس وین سیکیورٹی کے لیے صوبائی مشیر کو دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ڈبل کیبن گاڑی، پولیس موبائل مشیر سندھ کابینہ بابل بھیو کے زیراستعمال ہے، جیکب آباد پولیس نے ڈبل کیبن اور پولیس موبائل سے اسلحہ برآمد کیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈبل کیبن اور پولیس موبائل سے لائٹ مشین گن اور کلاشنکوف کی 2ہزار350گولیاں برآمد کی گئی ہیں، جس میں لائٹ مشین گن کے6میگزین، جی تھری رائفل کے17میگزین بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولیاں ڈبل کیبن گاڑی میں بلوچستان سے منتقل کی جارہی تھیں کارروائی میں مطلوب اسمگلر اور3پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا گیا ہے، گرفتاراہلکاروں میں اے ایس آئی امتیاز بھیو، ثناءاللہ اور بقاءاللہ انڑ شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!