کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات میں پیشرفت
ویب ڈیسک
|
18 Feb 2024
سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے ایک اور بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر کمشنر راولپنڈی کے دعوؤں کی تحقیقات کیلیے گزشتہ روز چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے اب اپنا کام باقاعدہ شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں پیر کو راولپنڈی میں پولنگ سے پر ڈیوٹی دینے والے تمام ڈی آر اوز سے بیانات لیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی پیر سے تحقیقات کا آغاز کرے گی،کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی۔
راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کر کے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردے گی جس کے بعد کمشنر راولپنڈی کیخلاف کارروائی کی نوعیت اور کیس کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment