خانہ کعبہ کے سامنے عمران خان کے حق میں بات کرنے پر رکن قومی اسمبلی گرفتار

خانہ کعبہ کے سامنے عمران خان کے حق میں بات کرنے پر رکن قومی اسمبلی گرفتار

فہیم خان کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی
خانہ کعبہ کے سامنے عمران خان کے حق میں بات کرنے پر رکن قومی اسمبلی گرفتار

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے سینئر نائب صدر فہیم خان کو سعودی عرب میں مقدس مقامات کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق پارٹی کے وکیل نعیم حیدر پنجوٹھا نے جمعرات کو کی ہے۔

اسلام کے مقدس مقام خانہ کعبہ کے سامنے سیاسی ویڈیو ریکارڈ کرنے پر پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا۔ اپنے مائیکروبلاگنگ اکاؤنٹ X پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف "جھوٹے پروپیگنڈے" کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور کعبے میں کھڑے ہوکر حلف لے کر اُن کا دفاع کیا۔

فہیم خان نے کہا کہ ’’میں یہاں خانہ کعبہ میں ہوں، اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے ہمیں کبھی کسی تنصیبات پر حملہ کرنے یا فوج کے خلاف بات کرنے کو نہیں کہا، انہوں نے ہمیشہ کہا کہ یہ ملک اور فوج ہماری ہے‘‘۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے ویڈیو میں، 9 مئی کے فسادات میں عمران خان کے ملوث ہونے کی بھی تردید کی، ذمہ داروں کو کعبہ کے سامنے حلف اٹھانے کا چیلنج کیا۔ "جب عمران خان سی سی ٹی وی فوٹیج مانگتے ہیں تو میں بھی مانگتا ہوں، جس نے بھی فوٹیج چوری کی ہے اس میں ملوث ہے، میں جانتا ہوں کہ بہت سے سیاسی لوگ اور ادارے ملوث ہیں، لیکن میرے لیڈر عمران خان سچے ہیں، اور وہ پاکستان کی بات کرتے ہیں۔"

"ہم یہاں دعا کریں گے، اور عمران خان کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ وہ [دوبارہ] وزیر اعظم بنیں گے، اور پاکستان ترقی کرے گا،" فہیم نے اپنی ویڈیو کا اختتام کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مملکت میں حکام نے پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لے لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!