کراچی ، حیدرآباد اور دیگرعلاقوں میں موسلادھار بارش، نظام زندگی مفلوج

کراچی ، حیدرآباد اور دیگرعلاقوں میں موسلادھار بارش، نظام زندگی مفلوج

شہر کے مختلف علاقوں میں شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
کراچی ، حیدرآباد اور دیگرعلاقوں میں موسلادھار بارش، نظام زندگی مفلوج

Webdesk

|

9 Sep 2025

کراچی: شہر قائد ،حیدرآباد، جامشورو، کوٹری، میرپورخاص، ٹنڈومحمدخان، مٹیاری اور ہالہ سمیت دیگرعلاقوں میں مسلسل تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 58 ملی میٹر اور ایئرپورٹ پر 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث قاسم آباد، گدو چوک ریلوے انڈرپاس، ریلوے اسٹیشن، شہباز بلڈنگ، کمشنر ہاس اور اطراف کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ اہم شاہراہیں بھی زیرِ آب آگئیں۔

بارش کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے منگل کے روز تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسکولز و کالجز کی بندش کا فیصلہ طلبہ و طالبات کی حفاظت اور آمد و رفت میں مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔دوسری جانب شہر کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

اگرچہ متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تاہم ہیرآباد اور پبلک ہیلتھ فیڈر گزشتہ رات 8 بجے سے بند ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

قاسم آباد سے گزرنے والا نالہ مسلسل بارش کے باعث اوور فلو ہوگیا، جس کے نتیجے میں نسیم نگر چوک کے مقام پر نالے کا پانی سڑک پر پھیل گیا۔

ادھرجامشورواورکوٹری میں بھی موسلادھار بارش کے باعث مرکزی و اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہوگئی۔

میرپورخاص، مٹیاری، ہالہ اور ٹنڈو محمد خان سمیت گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے۔ مٹیاری کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ ٹنڈو محمد خان میں بھی ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میںچھٹی کردی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے مطابق بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات جاری ہیں تاہم نشیبی علاقوں میں صورتحال بدستور سنگین ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!