کراچی: شہر میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

کراچی: شہر میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

یہ سسٹم ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز ہو سکتا ہے۔
کراچی: شہر میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

Webdesk

|

30 Mar 2026

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوش گوار رہنے کا امکان ہے۔مضبوط مغربی ہواؤں کا سسٹم یکم اپریل سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔سسٹم کے اثرات یکم اپریل سے سندھ میں بارش کی صورت میں نظر آ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی وجہ سے فی الحال تیز ہواؤں اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے اور اس کے قریب آنے پر مزید اس کی شدت کا اندازہ ہو سکے گا۔

یہ سسٹم ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز ہو سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!