کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

مون سون ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Webdesk

|

2 Jul 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں آج سے 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے جب کہ کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

8 سے 11جولائی کے دوران کراچی میں معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے تاہم کراچی میں آج مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!