کراچی میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی ؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

Webdesk
|
2 Sep 2025
کراچی: کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دبائو موجود ہے جو 7 سے 11 ستمبر تک سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم سے سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے اور تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں میںزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد جبکہ سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔
Comments
0 comment