کراچی میں دسمبر 2025 تک رینجرز تعیناتی کی منظوری
سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2024
سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔
سندھ کابینہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے میں کراچی ڈویژن میں رینجرز کے اختیارات میں اضافہ بھی شامل ہے۔
توسیعی تعیناتی اب 8 دسمبر 2025 تک رہے گی۔ یہ اقدام محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ایک درخواست جمع کرانے کے بعد سامنے آیا ہے، جسے بعد میں کابینہ نے منظور کرلیا۔
توسیع کا مقصد شہر میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔
Comments
0 comment