کراچی میں جاری دفاعی نمائش اختتام پذیر، کتنے ارب کے سودے ہوئے؟
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2024
ایکسپوسینٹرمیں جاری 4روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز اختتام پذیرہوگئی جس میں اربوں روپے مالیت کے 82 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔نمائش میں پہلے نمبر پر ترکیہ ، دوسرے پرچین رہاجبکہ مقامی کٹیگری میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کو ایوارڈ دیاگیا۔
ایکسپوسینٹر کی کشمیر مارکی میں عالمی دفاعی نمائش کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں تینوں مسلح افواج سمیت غیرملکی مندوبین اوردفاعی اتاشی شریک ہوئے۔
شرکا نےیک زباں ہوکر قومی ترانہ پڑھا، اختتامی تقریب میں مسلح افواج کے دستوں کے بینڈز نے شاندار سلامی دی/ تقریب میں سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوارچراغ حیدرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ ڈائریکٹرجنرل ڈیپو اسد نوازخان کےعلاوہ دیگربھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دفاعی نمائش آئیڈیاز کے انعقاد پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مشکور ہیں، تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کے تعاون سے اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوا، جس میں لاتعداد لوگ شریک ہوئے، آئیڈیاز خطے کی سب سے بڑی نمائش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2024 کے دوران کل 82 ایم اویوز پر دستخط ہوئے، ٹیکنالوجی پارکس کے لیے 15ایم اویوز،سوئزرلینڈ کی کمپنی کے ساتھ 10ارب روپے، مڈل ایسٹ کے ممالک کے ساتھ 10ایم اویوزسائن ہوئے جبکہ افریقن ممالک کے ساتھ 5 نئے مفاہتی یاداشتوں پردستخط ہوئے۔
سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن کے مطابق گذشتہ آئیڈیازمیں ایک اعشاریہ تین ارب ڈالرز کی دفاعی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی گئی،ہمارے عسکری وسامانِ حرب کو دنیا میں خوب پذیرائی ملی ہے،ملکی ڈیفنس انڈسٹریزفروغ پارہی ہے،دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسلحے کی تشہیر کی جارہی۔
اس موقع پرڈی جی ڈیپو میجر جنرل اسد نواز خان کاکہنا تھا کہ آئیڈیاز 2024 نمائش کےکامیابی پر مسرور ہیں،بین الاقوامی پارٹنرزکی شرکت ہمارے ہتھیار برائے امن کےمقصد کو پوراکرتی ہے،اس ایونٹ نےتمام شریک ممالک کوباہمی تعاون بڑھانےکا موقع فراہم کیا،دفاعی مصنوعات کی برآمدات کےفروغ میں ڈیپواپنا کردارادا کررہی ہے۔
Comments
0 comment