کراچی میں کونسا پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا؟ جانیے

کراچی میں کونسا پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا؟ جانیے

وزیر داخلہ کی ہدایت پر کراچی میں ایک پاسپورٹ آفس چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا
کراچی میں کونسا پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

6 May 2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں پاسپورٹ بنوانے کے حوالے سے سامنے آنے والے مسائل اور عوامی شکایات کے بعد لاہور اور کراچی کے دو میگا پاسپورٹ آفسسز چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھولنے کا مقصد کام کے بوجھ کو کم کرنا اور شہریوں کو بروقت پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ارجنٹ پاسپورٹ کیلیے اپلائی کرنے والے صارفین بھی چار چار ماہ تک اپنے پاسپورٹ کے منتظر رہی ہیں۔

افرادی قوت کی کمی سمیت دیگر عوامل کے باعث بیک لاک کافی بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا اس پر محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے لاہور اور کراچی میں دو پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے عوام کیلیے کھولنے کا حکم دیا۔

کراچی میں عوامی مرکزپاسپورٹ آفس منگل سے 24گھنٹوں کے لیے فعال رہےگا،تین مختلف شفٹوں کام کرنے کے لیےعملہ تعینات کیا جائےگا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کراچی میں پاسپورٹ آفس  24گھنٹے فعال رکھنے کے تناظر میں پاسپورٹ آفس عوامی مرکزمیں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ منگل سے عوامی مرکز پاسپورٹ آفس پورے ہفتے 24گھنٹے کام کرےگا، جس میں تین مختلف شفٹوں میں عملے کی تعیناتی ہوگی اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نادرا دفاتر کی طرزپرپاسپورٹ آفس کو 24گھنٹے فعال رکھنے کے بعدشہریوں کوبہترسہولیات میسرآئیں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!