کراچی میں شاپنگ بیگز پر پابندی کا فیصلہ

کراچی میں شاپنگ بیگز پر پابندی کا فیصلہ

صوبائی حکومت جلد قانون سازی کر کے مکمل پابندی عائد کرے گی
کراچی میں شاپنگ بیگز پر پابندی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

7 May 2024

کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی کے لئے صوبائی سطح پر قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میئر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بتایا کہ کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی کے لئے صوبائی سطح پر قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبائی ماحولیاتی اداروں کے افسران کے ساتھ اجلاس میں اس مقصد کے تحت حکمت عملی طے کی ہے۔ اسلام آباد کی طرز پر صوبے میں بھی ہر قسم کے مائیکرون سے بنی پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی کے لئے قانون سازی کی جائے گی ۔ 

میئر کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی چوکنگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور پھر ہر سال نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیوریج کا بڑا نیٹ ورک ہے،متعدد چھوٹے بڑے نالوں کے ذریعے نکاسی آب کا عمل مکمل ہوتا ہے، برسات کے دوران یہ مسئلہ شدت اختیار کرجاتا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے لیے بھی پلاسٹک کی تھیلیاں خطرہ ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سیوریج اوور فلو کی شکایات بھی اسی وجہ سے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں ، اس اہم کام میں پیشرفت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر کام کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!