کراچی میں آئندہ 3 روز صبح اور رات کو ہلکی بارش ہوگی

کراچی میں آئندہ 3 روز صبح اور رات کو ہلکی بارش ہوگی

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا امکان اندرون سدھ میں بھی ہے
کراچی میں آئندہ 3 روز صبح اور رات کو ہلکی بارش ہوگی

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2025

کراچی میں بدھ کو موسم جزوی طور پر مکمل ابر آلود رہا اور بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

مون سون سسٹم اور سمندر سے آنے والے بادلوں کے باعث دن بھر دھوپ کم رہی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ روز سے 3 ڈگری کم تھا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 روز تک شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان برقرار رہے گا۔

پیشگوئی کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، اور تھرپارکر میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!