کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

Webdesk

|

28 Aug 2025

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29اگست تا 2 ستمبر اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی وشمال مشرقی اضلاع میں30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، کراچی، چکوال،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اورمنڈی بہاالدین میں 30 سے 31 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخواہ میں بھی 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشیں جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک،کوہاٹ اوربنوں میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی 29 سے 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!