کراچی سے بیرون ملک جانے والے 55 مسافر آف لوڈ
Webdesk
|
12 Jan 2025
کراچی: کراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ آف لوڈنگ سے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے سے بھاری نقصانات ہورہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 مسافروں کو اندازے کے مطابق ایک کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امیگریشن ذرائع نے بتایاکہ قطر، سعودیہ اور عمان کے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ تھے۔
وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک اور نیپال کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی اور مرد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔
ورک ویزے پر آذربائجان جاتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ رقم نہ ہونے پر روکا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مستقل رہائشی کارڈ پر سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کیا گیا، ورک ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ ہوئے۔
عمرے کے10 مسافروں کو ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، وزٹ اور ورک ویزے پر عراق جاتے ہوئے 4 مسافروں کو پروازوں سے اتار دیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ ورک ویزے پر عمان جانے والے2 مسافروں کو مناسب دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ورک ویزے پر الجیریا جاتے ہوئے ایک، ٹورزم ویزے پر یو اے ای جاتے ہوئے 2 مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔
اسٹوڈنٹ اور وزٹ ویزے پر ملائشیا جاتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا،صومالیہ جانیوالے مسافر اور بحرین جاتے ہوئے ایک خاتون کو بھی سفر سے روک دیا گیا، سری لنکا، یوگینڈا، سنگاپور کے ای ویزے پر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
Comments
0 comment