کراچی والوں کے لئے خوشخبری، نادرا نے اہم فیصلہ کرلیا
مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے
Webdesk
|
23 Oct 2025
کراچی: نادرا نے ٹی ایم سی کے ساتھ گلبرگ ٹان میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سنٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے۔
ترجمان کے مطابق نادرا میگا سنٹر ہفتے میں چھ دن، 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا۔
سنٹر میں پاسپورٹ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس سمیت مختلف سہولیات کے لیے الگ کائونٹرز قائم کیے جائیں گے، جبکہ بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ سنٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے سے عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد کے رہائشی براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Comments
0 comment