کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال
بھارتی حملوں کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند کیا گیا تھا

ویب ڈیسک
|
8 May 2025
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لئے ائرلائن سے رابطے میں رہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت اور ممکنہ حملوں کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر شام کے وقت فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔
Comments
0 comment