خشک سالی اور بڑھتے ہوئے طبی مسائل پر شہریوں سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل

خشک سالی اور بڑھتے ہوئے طبی مسائل پر شہریوں سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل

وزارت مذہبی امور نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جمعے کے روز نماز استسقا کے اہتمام کی ہدایت کردی
خشک سالی اور بڑھتے ہوئے طبی مسائل پر شہریوں سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2024

وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر ملک بھر میں جمعے کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کردی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی حکومتیں نماز استسقا کا اہتمام کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور اسموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلوۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں۔

مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ نماز استسقا میں اللہ رب العزت سے خصوصی رحمت مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!