خواجہ آصف نے ڈالا کلچر کیخلاف آواز اٹھا دی، پابندی کا مطالبہ

خواجہ آصف نے ڈالا کلچر کیخلاف آواز اٹھا دی، پابندی کا مطالبہ

سڑکوں اور پارلیمنٹ لاجز میں بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
خواجہ آصف نے ڈالا کلچر کیخلاف آواز اٹھا دی، پابندی کا مطالبہ

Webdesk

|

21 Jun 2026

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیکیورٹی کے نام پر استعمال ہونے والے ویگو ڈالوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں سڑکوں اور پارلیمنٹ لاجز میں بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 انہوں نے ویگو ڈالے کو بیہودگی (vulgarity) قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس پر بیٹھتا ہے اسے کچھ ہو جاتا ہے، اس لیے ان گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی ارکان کو کوئی خطرہ نہیں تو وزراء کو کیا خطرہ ہے جو وہ ویگو ڈالے لے کر چلتے ہیں، انہوں نے تجویز دی کہ شام کے بعد کسی بھی سرکاری گاڑی پر جھنڈا نہیں ہونا چاہئے اور پارلیمنٹ لاجز کو ان ویگو ڈالوں سے بچایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!