کوئٹہ، بی این پی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا، 13 جاں بحق اور 29 زخمی

کوئٹہ، بی این پی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا، 13 جاں بحق اور 29 زخمی

شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کا تعزیتی جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا
کوئٹہ، بی این پی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا، 13 جاں بحق اور 29 زخمی

Webdesk

|

2 Sep 2025

کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم روڈ پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے تعزیتی جلسے کے بعد دھماکا ہوا جس میں اب تک 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی جلسے کے اختتام پر پنڈال کے قریب دھماکا ہوا۔

ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 13 کارکنان دھماکے میں جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کیلیے چار رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں، اُن کے ناپاک عزائم کو ہرصورت ناکام بنائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!