کوئٹہ میں کان میں ہلاکت خیز دھماکا، ہلاکتیں
ویب ڈیسک
|
11 Jan 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے چار لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔مزید مزدروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق 8 کانکنوں کے بچنے کا امکان بہت کم رہ گیا جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔
معدنیات کے محکمے کے انسپکٹر نے بتایا کہ کان میں 12 مزدور 4 ہزار فٹ گہرائی میں پھنس گئے تھے جن میں سے 12 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید کے ریسکیو کیلیے آپریشن جاری ہے۔
حادثے کے مقام پر کان سے 3600 فٹ ملبہ نکال کر راستہ کلیئر کردیا جبکہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پھنسے ہوئے مزدوروں کو کان سے نکال لیا جائے گا۔
Comments
0 comment