خیبرپختونخوا حکومت کا سانحہ سوات کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا سانحہ سوات کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ریسکیو آپریشن کر کے 85 میں سے 58 افراد کو بچایا گیا ، چیف سیکریٹری
خیبرپختونخوا حکومت کا سانحہ سوات کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوات میں دریائے سوات کے قریب پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے مینگورہ بائی پاس کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔  

چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کر کے 85 میں سے 58 افراد کو بچایا گیا جبکہ اب تک گیارہ لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے باقی کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غفلت پر سخت کارروائی کر کے انتظامیہ کے افسران اور ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کو معطل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تفتیش کی جائے گی اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔  

انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں کھدائی پر پابندی اور غیر قانونی تجاوزات اور ماحولیاتی نقصان پر مکمل پابندی لگائی جائے گی۔  

چیف سیکریٹری نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ خود بھی اپنی حفاظت اور قواعد و ضوابط کو یقینی بنائیں۔

چیف سیکریٹری نے زور دے کر کہا کہ "یہ المناک واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔"

خیبر پختونخوا حکومت نے غم زدہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مزید ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!