خیبرپختونخوا کا 48 ارب روپے کا خسارہ بجٹ پیش

خیبرپختونخوا کا 48 ارب روپے کا خسارہ بجٹ پیش

بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز
خیبرپختونخوا کا 48 ارب روپے کا خسارہ بجٹ پیش

Webdesk

|

19 Jun 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2026-27 کا 2 ہزار 122 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، جس میں 48 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 524 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے کرنے، صحت کے شعبے کے لیے 334 ارب اور تعلیم کے لیے 468 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق امن و امان کے لیے 191 ارب روپے، ضم اضلاع کے لیے 29 ارب روپے جبکہ زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں کے لیے بھی مختلف رقوم مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!