خیبرپختونخوا اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اراکین کی حلف برداری

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اراکین کی حلف برداری

اسپیکر مشتاق غنی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا
خیبرپختونخوا اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اراکین کی حلف برداری

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

 پشاور: خیبرپختوانخوا اسمبلی کے ہنگامہ خیز اور جنگ و جدل سے بھرپور اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا جن سے اسپیکر مشتاق غنی نے حلف لیا۔

خیبرپختوانخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل شدید بد نظمی دیکھی گئی، ایوان کی گیلری میں گنجائش سے زیادہ افراد پہنچے جبکہ ایوان میں گھڑی دکھانے پر مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بوتلیں اوردیگر سامان پھینکا اور انہیں غلط الفاظ بولے گئے۔

 اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عمران خان کی تصویر کے ہمراہ ایوان میں آئے جس پر اراکین نے اُن کا شانکار استقبال کیا۔

حلف اٹھانے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کے لیے اسد قیصر کے بھائی کی جاگہ سلیم سواتی کو نامزد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر اسپیکر اسمبلی کیلیے اپنے بھائی کی عمران خان سے منظوری بھی لے آئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!