الیکشن کمیشن کا ہر حال میں 8 فروری کو انتخابات کروانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ہر حال میں 8 فروری کو انتخابات کروانے کا فیصلہ

الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، بلوچستان کے واقعات دہشت گردی ہیں، نگراں وزیر داخلہ
الیکشن کمیشن کا ہر حال میں 8 فروری کو انتخابات کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2024

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں 8 فروری کو ملک بھر میں ہر صورت الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ نے دونوں صوبوں میں سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔ علاؤہ ازیں سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام ، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز، سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک رہے۔

نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے الیکشن کمیشن کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور دونوں صوبوں کی امن و امان سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی گئی۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام اطمینان رکھے، سیکیورٹی اداروں نے پورے ملک میں شاندار اقدامات کیے ہیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات سے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ہر حال میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے اور آٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔

''نگران حکومت کو جو ذمہ داری ملی وہ اس میں سرخرو ہوگی، عوام اطمینان سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں، اس الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا''۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعات کا تعلق الیکشن سے نہیں بلکہ یہ دہشت گردی کے واقعات ہیں، بلوچستان میں کسی قسم کی کوئی سیاسی پولزائزیشن نہیں بلوچستان میں ہمارا زیادہ بڑا چیلنج دہشت گردی ہے، سیکیورٹی ادارے جس طرح ملک کی حفاظت کر رہے ہیں وہ قابل فخر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!