الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور پر بجلیاں گرادیں

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور پر بجلیاں گرادیں

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا
الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور پر بجلیاں گرادیں

Webdesk

|

18 Feb 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے علی امین گنڈا پور کی صوبائی نشست پر کامیا ج کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ 

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور کی ڈیرہ اسماعیل خان این اے 44 سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جبکہ اسی علاقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 113 پر بھی گنڈا پور کامیاب ہوئے جنکی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

 گنڈا پور، ایک سابق صوبائی وزیر، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پارٹی کا اہم گڑھ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے امیدوار ہیں۔

 ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق گنڈا پور ڈی آئی خان کے حلقہ این اے 44 سے 93443 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ وہ PK-113 سے بھی 35,454 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

 دریں اثنا، ای سی پی نے کے پی کے 44 میں سے 36 حلقوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جہاں قومی اسمبلی کے لیے انتخابات ہوئے تھے۔ صوبائی اسمبلی کی 115 میں سے 92 نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!