الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2024
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مزید حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 کے امیدوار ریحان زیب کی ہلاکت کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لیا اور دونوں حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے پی کے 91 میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کردیے، جس کا ریٹرننگ افسر کوہاٹ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
الیکشن قانون کے تحت حلقے میں عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے اور کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد امیدوار کے انتقال کی صورت الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں اور پھر بعد میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment