الیکشن میں خود پر گڑ بڑ کے الزامات پر چیف جسٹس کا سخت ردعمل
ویب ڈیسک
|
11 Mar 2024
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ مجھ پر الیکشن میں گڑ بڑ کرنے کا الزام کسی بھی تصدیق کے بغیر نشر کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کئے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دیا۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اعتراف کیا کہ اسد طور کے خلاف درج ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ شامل نہیں ہونی چاہیے تھیں۔
عدالت میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا تذکرہ ہوا تو چیف جسٹس نے کہا کہ ایک کمشنر نے کہا چیف جسٹس نے الیکشن میں گڑبڑ کی، یہ بیان تمام ٹی وی چینلز نے بغیر تصدیق چلا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں خبر دینے سے پہلے اسکی تصدیق کی جاتی ہے، کسی صحافی نے الزام لگانے والے سے یہ نہیں پوچھا کہ الزامات کا ثبوت کیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ کیا پوری دنیا میں ایسا کہیں ہوتا ہے، کیا ہم تمام ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کرسکتے تھے مگر نہیں کیا۔
Comments
0 comment