لیاقت علی چٹھہ کے بیان پر عمران خان کا ردعمل

لیاقت علی چٹھہ کے بیان پر عمران خان کا ردعمل

عمران خان نے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
لیاقت علی چٹھہ کے بیان پر عمران خان کا ردعمل

Webdesk

|

17 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے نام سے منسوب سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹ پر اُن کا راولپنڈی کے کمشنر کے حوالے سے ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی کے کمشنر کے الزامات کی منصفانہ تحقیقات اور بامعنی ٹرائل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’صرف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی 13 نشستوں پر ڈاکا ڈالا گیا، جس کا اعتراف لیاقت علی چٹھہ نے خود کیا ہے، اُن کا یہ بیان ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کی شفافیت پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کے صوبائی اور قومی کے امیدواروں کو برتری حاصل تھی وہاں پر دھاندلی کر کے عوام سے اُن کا جائز مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی گئی۔

 

عمران خان نے فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج کا اعلان کرکے عوام مینڈیٹ کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وقت ہے، ملک کی ساکھ، فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے، اپنے راستے کی عکاسی اور درستگی کریں، اور فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کرکے عوام کی مرضی کا احترام کریں۔‘‘

پی ٹی آئی بانی نے نتیجہ اخذ کیا، ’’پی ٹی آئی اس ڈھٹائی سے مینڈیٹ کی چوری میں ملوث تمام افراد کی منصفانہ تحقیقات اور بامعنی ٹرائل کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔‘‘

اس سے قبل آج کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور اعتراف کیا کہ انتخابات میں اُن کی نگرانی میں دھاندلی ہوئی۔ چٹھہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں جعلی بیلٹ پیپرز پر مہر لگا کر 70,000-80,000 ووٹوں کے فرق سے ہارنے والوں کو جیتنے والوں میں تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ میں نے راولپنڈی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چٹھہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کمیشن کے کسی اہلکار نے راولپنڈی کمشنر کو نتائج میں ہیرا پھیری کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں دیں۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے تو کوئی بھی مجھ پر چوری کا الزام لگا سکتا ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور پنجاب کی نگراں حکومت نے لیاقت علی چٹھہ کو ذہنی نفسیاتی مریض قرار دیا۔ 

لیاقت چٹھہ کافی عرصے سے ذہنی مسائل کا شکار ہیں، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ان کے قریبی دوست ہیں اور کافی عرصے سے ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔

 ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے خیال میں ان کا کچھ ذہنی مسائل کا علاج کرایا جا رہا تھا۔

لیاقت چٹھہ نفسیاتی مریض ہے، سزا سے پہلے علاج ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں نفسیاتی مریض قرار دے دیا۔

عامر میر نے اپنے بیان میں کہا کہ لیاقت چٹھہ کو دس روز بعد کیوں خیال آیا، اس نے پریس کانفرنس میں خودکشی کی بات کی تو یہ ذہنی مریض ہے، سزا سے پہلے اس کا علاج کروایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیاقت چٹھہ کی مدت ملازمت مارچ میں ختم ہورہی تھی، چند ہفتے قبل انہوں نے سیاسی شہرت کیلیے ایسا سب کچھ کیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کرنے کی تردید

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے واضح کیا کہ لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار نہیں کیا گیا، اُن کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کر کے تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!