لیاری عمارت حادثہ، زندہ بچ جانے والی خاتون کے اہم انکشافات

لیاری عمارت حادثہ، زندہ بچ جانے والی خاتون کے اہم انکشافات

لیاری میں زمین بوس ہونے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 28 لاشیں نکال لی گئیں
لیاری عمارت حادثہ، زندہ بچ جانے والی خاتون کے اہم انکشافات

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2025

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں تین روز قبل زمین بوس ہونے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ ریسکیو آپریشن بھی ختم کرلیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 17 کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے جبکہ اس عمارت کے بیشتر وہ رہائشی زندہ بچے جو صبح اپنے کاموں یا گھر سے باہر نکلے تھے۔

تاہم ان میں ایک سندھیا نامی خاتون بچی جنہیں ملبے سے زخمی حالت میں نکالا گیا اور وہ سول اسپتال کراچی میں زیر علاج ہیں۔

سندھیا نے بتایا کہ صبح ساڑھے دس بجے کے وقت عمارت دو بار ہلی اور شدید جھٹکا محسوس ہوا تھا، اس کے بعد ہم باہر آگئے تھے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پھر تھوڑی دیر بعد ہم سامان اکھٹا کرنے پہنچے تو میں اندر ہی تھی اور پھر مجھے کچھ یاد نہیں، جب ہوش آیا تو اسپتال میں تھی۔

ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ عمارت چند سیکنڈ کے اندر منہدم ہوئی اور پھر ریسکیو کاموں میں تاخیر کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!