لیاری حادثے کی تحقیقات کیلیے ایک اور کمیٹی قائم

9 hours ago

لیاری حادثے کی تحقیقات کیلیے ایک اور کمیٹی قائم

کمیٹی ممکنہ وجوہات تلاش کرے گی
لیاری حادثے کی تحقیقات کیلیے ایک اور کمیٹی قائم

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2025

کراچی: سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 

چیف سیکرٹری س یہ سۓۓندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی کمشنر کراچی حسن نقوی کریں گے، جبکہ اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عائشہ حمید، ڈائریکٹر کمپلینٹ ڈینجرس بلڈنگز کمیٹی ایس بی سی اے ندیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اصف علی لانگا اور دیگر افسران کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی عمارت گرنے کی وجوہات کا تعین کرے گی، ذمہ داروں کی نشاندہی کرے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔ 

اس کے علاوہ، مخدوش عمارتوں سے لوگوں کے انخلا کے لیے مؤثر طریقہ کار تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور اس طرح کے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!