ماہ رنگ بلوچ کا اسلام آباد سے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان

ماہ رنگ بلوچ کا اسلام آباد سے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان

بلوچ یکجہتی کونسل نے نیشنل پریس کلب کے باہر گزشتہ ماہ سے دھرنا دیا ہوا تھا
ماہ رنگ بلوچ کا اسلام آباد سے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2024

بلوچ یکجہتی کونسل نے لاپتہ افراد کیخلاف اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر دیا گیا دھرنا ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ سی ٹی ڈی مقابلے میں مارے جانے والے بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل اور بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں تربت سے احتجاجی ریلی شروع ہوئی۔

یہ ریلی مختلف شہروں اور علاقوں سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچی جہاں مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں عدالتی حکم اور مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کئی روز تک اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے اور اس دوران مظاہرین سے کئی لوگوں نے اظہار یکجہتی کیا۔

پریس کلب انتظامیہ اور اسلام آباد کی تاجر برادری کے گزشتہ روز اعتراض کے بعد صبح ڈاکٹر ماہ رنگ اور سیمی دین بلوچ سمیت دیگر عہدیداران نے طویل مشاورت کے بعد دھرنا اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے سے ختم کرنے اور واپس بلوچستان اپنے گھروں پر جانے کا اعلان کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!