ماہ شوال کے چاند کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
ویب ڈیسک
|
6 Apr 2024
رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا نوٹی فکیشن وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں 9 اپریل کو نماز عصر کے بعد مرکزی اجلاس ہوگا۔
اس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے پیشن گوئی کی ہے کہ شوال کا نیا چاند 8 اپریل کو پیدا ہونے کا امکان ہے، جس کے 9 اپریل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں لوگ 10 اپریل (بدھ) کو عید الفطر منائیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں آسمان صاف رہے گا۔
پاکستان میں روزے کے مقدس مہینے کا آغاز پیر 11 مارچ سے ہوا۔
Comments
0 comment