محرم کی وجہ سے عوام صرف 2 دن تکلیف برداشت کرلے، گورنر کے پی

ویب ڈیسک
|
5 Jul 2025
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام محرم کی سیکیورٹی کی وجہ سے دو دن کی تکلیف برداشت کرلے اگر اقدامات نہ کیے تو دشمن نقصان پہنچا سکتا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا ، پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور اہل تشیع کے اکابرین بھی انکے ہمراہ تھے۔
انہوں نے ماتمی جلوس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور اہلبیت کا غم پوری امت مسلمہ کا غم ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دعا ہے کہ پوری دنیا میں محرم الحرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا سیکورٹی کے سخت انتظامات سے عوام اور میڈیا کو کچھ تکالیف ہیں مگر یہ دو دن گزر جائیں گے ہمیں سیکورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرنا دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کے لیئے ہر وقت تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکورٹی فورسز پر اعتماد ، باہمی رواداری اور برداشت سے تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
Comments
0 comment