مخصوص نشستوں کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن کے دعوے کی تردید کردی

مخصوص نشستوں کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن کے دعوے کی تردید کردی

خط حقائق کے برعکس ہے اور چیف الیکشن کمشنر نے اس کی غلط تشریح بیان کی، صاحبزاد حامد رضا
مخصوص نشستوں کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن کے دعوے کی تردید کردی

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مخصوص نشستیں نہ لینے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کے دعوے کی تردید کردی۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کی جانب سے مخصوص نشستیں آلاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دکھائے گئے خط کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط حقائق کے برعکس ہے اور چیف الیکشن کمشنر نے اس کی غلط تشریح بیان کی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کے بعد تمام پارٹیوں کو خط لکھتا اور ٹکٹوں کی تقسیم میں پانچ فیصد کوٹا خواتین کو دیتاہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ خط صرف ہمیں نہیں لکھا گیا بلکہ الیکشن کمیشن نے دیگر جماعتوں کو بھی لکھا تھا۔ الیکشن میں سنی اتحاد کونسل نے حصہ نہیں لیا تھا اس لیے ہم نے جوابی خط میں لکھا تھا کہ ہمارے پاس پانچ فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کی کوئی فہرست موجود نہیں ہے۔

حامد رضا نے دعویٰ کیا کہ ہم نے اپنے پورے خط میں اس بات کا تذکرہ کہیں نہیں کیا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں چاہییں اور وہ خط ہمارے پاس موجود ہے جس کو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے خط کو آرٹیکل 206 کی بنیاد پر پڑھا جائے جس کے ساتھ میرا بیان حلفی بھی موجود ہے اور اس میں لکھا ہے کہ ہم نے اگر الیکشن لڑا تو مخصوص نشستیں لیں گے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ میرے خط کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، الیکشن کمیشن کے خط بھی ہمارے پاس ہیں، باقی الیکشن کمیشن جو مرضی فیصلہ کرلیں، چیف الیکشن کمشنر کی مرضی ہے جو مرضی سمجھنا چاہیں سمجھیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!