مخصوص نشستوں پر عبوری حکم، سیاسی جماعتوں پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی
Webdesk
|
7 May 2024
سپریم کورٹ کے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسروں کے دینے کے عبوری فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کو الاٹ قومی و صوبائی اسمبلی کی پچھتر نشستوں پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ،پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم اور جےیوآئی کو اضافی نشستیں آلاٹ کی گئیں تھیں تاہم اب یہ واپس جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی بیس اور تیس اقلیتی نشستیں، کےپی کی تئیس مخصوص نشستوں پر فیصلے کا اثر پڑے گا۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کی ستائیس نشستیں اور سندھ اسمبلی کی دو نشستیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی نشتوں پر عبوری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
Comments
0 comment