ملک بھر میں لیلۃ القدر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے
Webdesk
|
6 Apr 2024
ملک بھر میں رمضان المبارک کی 27ویں شب لیلۃ القدر مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
فرزندان توحید ہزاروں راتوں سے افضل رات کی تلاش میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں عبادات کر کے رب کی خوشنودی، رحمت اور جہنم سے نجات طلب کرتے ہیں۔
کئی روایات کے مطابق 27 ویں شب کو علما کرام لیلۃ القدر قرار دیتے ہیں، جس کی مناسبت سے مسلمان پوری رات قرآن پاک کی تلاوت اور نوافل کا خصوصی اہتمام کریں گے جبکہ کئی مساجد میں درس و تدریس اور تکمیل قرآن کی محافل بھی ہوں گی۔
لیلۃ القدر کی مناسبت سے ملک بھر میں شہریوں اور قصبوں میں قائم مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ مساجد میں خصوصی درس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
خصوصی رات کو منانے کے لیے متعدد گھروں میں متعدد مذہبی اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے۔
علما کرام پاکستان اور پوری دنیا میں امن کے لیے دعا کریں گے اور تمام بنی نوع انسان کے لیے اللہ تعالی کی رحمت اور مہربانی کے طلب گار ہوں گے۔
لیلۃ القدر مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کی ایک اہم تاریخ سمجھی جاتی ہے کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس رات قرآن پاک کا نزول ہوا۔ مسلمان ’طاقت کی رات‘ کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو رمضان کے آخری 10 دنوں میں کسی بھی طاق رات میں آسکتی ہے۔
Comments
0 comment