ملک میں 90 دن تک انٹرنیٹ سروس بند ہوسکتی ہے، پی ٹی اے

ملک میں 90 دن تک انٹرنیٹ سروس بند ہوسکتی ہے، پی ٹی اے

سسٹم میں انسٹالیشن کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس میں تعطل یا پھر مکمل بندش ہوسکتی ہے
ملک میں 90 دن تک انٹرنیٹ سروس بند ہوسکتی ہے، پی ٹی اے

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ پاکستانیوں کو مزید 60 سے 90 دن تک انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے احمد شمیم پیرزادہ، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور ایف آئی اے سائبر کرائم ڈائریکٹر آف آپریشنز وقار الدین سید کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انٹرنیٹ میں ممکنہ بندش کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم میں انسٹالیشن کی وجہ سے اگلے دو سے تین ماہ تک انٹرنیٹ کی سروس مختلف وقتوں میں معطل یا پھر مکمل بند ہوسکتی ہے۔

بندش کا وقت، ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف سے پہلے سے اعلان کردہ آن لائن ایونٹ کے ساتھ بتایا گیا ہے جس کے بعد افواہوں نے جنم لیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 دسمبر اور 7 جنوری کو اسی طرح کی انٹرنیٹ کی اچانک بندش کے بعد صارفین نے سوالات اٹھائے تھے۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید تعطل کے امکان کو تسلیم کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کی وضاحت کی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!