ملک میں گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری، اوگرا میں سماعت

ملک میں گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری، اوگرا میں سماعت

اوگرا کو دی گئی درخواست میں نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
ملک میں گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری، اوگرا میں سماعت

Webdesk

|

18 Mar 2024

کراچی:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی سدرن کی گیس کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر کراچی میں سماعت کی۔

اوگرا کو دی گئی درخواست میں ایس ایس جی سی نے یکم جولائی 2024 سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے گیس کی قیمت میں 324.03 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی اجازت مانگی ہے۔

اوگرا کو دی گئی درخواست میں نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

مذکورہ درخواست میں سوئی سدرن نے 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ظاہر کیا ہے جس میں مقامی گیس کی مد میں ریونیوشارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب 69 کروڑ روپے جب کہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

اوگرا سوئی سدرن کی پٹیشن پر مزید سماعت آئندہ ہفتے کوئٹہ میں کرے گا جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرکے آئندہ ماہ اپریل میں سنایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!