ملک میں اے ٹی ایمز کی بندش کی افواہوں پر پی ٹی اے نے کیا کہا؟
پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
Webdesk
|
25 Aug 2024
اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
حکام کے مطابق ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو ممکنہ طور پر آئی ٹی اور اے ٹی ایم نیٹ ورکس یا فنانشل سیکٹر کو متاثر کر سکے۔معیاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسز معطل یا بند نہیں کیے گئے۔
Comments
0 comment