چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں داخل ہونے کی ویڈیو، حقیقت سامنے آگئی

چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں داخل ہونے کی ویڈیو، حقیقت سامنے آگئی

لاہور چڑیا گھر میں شیر کے انکلوژر کی بانڈری کافی بلند ہے
چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں داخل ہونے کی ویڈیو، حقیقت سامنے آگئی

Webdesk

|

28 Aug 2026

لاہور: لاہور چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جعلی اور ایڈیٹڈ نکلی۔

 لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی بانڈری چڑیا گھر کی اصل بانڈری سے مختلف ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے۔

 ڈائریکٹر لاہور زو غلام رسول نے بتایا کہ لاہور چڑیا گھر میں شیر کے انکلوژر کی بانڈری کافی بلند ہے جبکہ اس کے اوپر حفاظتی جالیاں بھی نصب ہیں۔ اتنی بلند بانڈری عبور کرکے شیر کے انکلوژر میں داخل ہونا ممکن نہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق لاہور زو میں جانوروں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور جانوروں کے انکلوژرز کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

 انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کیے بغیر انہیں شیئر یا تشہیر کرنے سے گریز کریں تاکہ غیر مصدقہ اطلاعات اور جعلی مواد کے پھیلا کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!