امام الحق پنڈلی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں مزید شرکت فٹنس سے مشروط
میڈیکل ٹیم امام الحق کی دیکھ بھال کر رہی ہے
Webdesk
|
28 Aug 2026
لارڈز: اوپننگ بیٹر امام الحق فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔
اوپننگ بیٹر امام الحق فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کے اسٹرین کے شکار ہوئے جبکہ اسکین میں لو گریڈ اسٹرین کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
پاکستا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم امام الحق کی دیکھ بھال کر رہی ہے، ٹیسٹ میچ میں مزید شرکت کا انحصار ان کی ریکوری پر ہے۔
واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لارڈز میں جاری ہے اور پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیے ہیں۔
Comments
0 comment