ملت ایکسپریس واقعہ، خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن دعویٰ
Webdesk
|
16 Apr 2024
کراچی سے فیصل آباد کے لیے روانہ ہونے والی خاتون مریم بی بی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن دعویٰ کیا گیا ہے۔
خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر نے موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کے جسم پر زخموں کے پانچ نشانات تھے جبکہ ہڈیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، بعد ازاں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے متاثرہ خاتون کی لاش ملی تھی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریلوے پولیس کے اہلکار کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اُسے گرفتار اور معطل کردیا گیا تھا تاہم عدالت نے اگلے ہی روز میر حسن نامی اہلکار کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
Comments
0 comment