موسلہ دھار بارشوں کی پیش گوئی، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو الرٹ کردیا
Webdesk
|
26 Aug 2024
کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے موسلہ دھار بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر تمام بلدیاتی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کو کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں فوی ایکشن کیلیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سندھ کو بریفنگ دی کہ پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت میں پیدا ہوا والا ہوا کا کم دبا مدھیا پردیش میں شدت اختیار کرگیا ہے اور وہ جنوب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جو26 اگست تک جنوبی سندھ میں داخل ہوگا۔
اس سسٹم کے تحت سندھ میں موسلہ دھار بارش کا خدشہ ہے۔ آج رات سے 31 اگست تک تھرپارکر، بدین، ٹھٹو ، سجاول ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری ، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو، قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانو اضلاع میں وقفے وقفے سے طوفانی ہواں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں شدید اور کہیں انتہائی شدید بارش کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے سیلاب کی اطلاع دینے والے ڈویژن نے کیرتھر پہاڑی سلسلے، جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، دادو اور جامشورو اضلاع میں 27 اگست سے 31اگست تک شدید سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈ کا بھی خدشہ ہے۔
میٹرولوجسٹ سرفراز احمد نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ ٹھٹو ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ، شہید بینظیرآباد میں 250 تا 300ملی میٹر بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ بدین ، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں 500 ملی میٹر بارش کا خدشہ ہے۔
باقی اضلاع میں 70 تا 100 ملی میٹر تک بارش کی توقع ہے۔ وزیراعلی سندھ کو مزید بتایا گیا کہ 28سے 30اگست تک موسلہ دھار بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
ٹھٹو، سجاول، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، حیدرآباد، مٹیاری، دادو، جامشورو، نوابشاہ اور سانگھڑ میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ موسلہ دھار بارشوں کے باعث سکھر، لاڑکانو، قمبرشہدادکوٹ، خیرپور اور جیکب آباد اضلاع میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے جبکہ تیز ہواں سے کچے گھروں، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور درختوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ بجلی گرنے سے نقصانات کے خدشات بھی ہیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش کے دنوں میں سمندر کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوگی اس لیے لوگوں کو سمندر میں نہانے سے روکنے کیلیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے محکمہ ماہی گیری کو بھی ہدایت کی کہ وہ ماہی گیروں کو اس دوران ضروری اقدامات اٹھانے کیلیے آگاہ کریں۔
Comments
0 comment